اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mulakhat e Karobar مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ’ملاقات کاروبار‘ کا انعقاد - ملاقات کاروبار

مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن نے تاجروں کو جوڑنے اور ان کے کاروبار کو بڑھانے کے ملاقات کاروبار کا انعقاد کیا۔ muslim industrialists association organized mulakhat e karobar to connect Entrepreneurs and grow their businesses

مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ’ملاقات کاروبار‘ کا انعقاد
مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ’ملاقات کاروبار‘ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 4:08 PM IST

مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ’ملاقات کاروبار‘ کا انعقاد

بنگلور: مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے آنٹرپرنیورز کے بزنیس کو فروغ دینے کی غرض سے 'ملاقاتِ کاروبار' نامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والے حضرات نے شرکت کی. اس موقع پر مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر افسر پاشاہ، ورٹیکل ہیڈ عبداللہ ارشد اور کونال ممبر طلحہ فاطمہ نے کہا کہ ملاقات کاروبار کے ذریعے آنٹرپرنیورز ایک دوسرے سے کنیکٹ ہورہے ہیں جس سے انہیں آپس میں کاروبار کو فروغ دینے کے مواقع فراہم ہورہے ہیں اور وہ اپنے کاروبار کو آگے بڑھا رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: CM Ibrahim جے ڈی ایس کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم بی جے پی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد پر ناراض


اس موقع پر پروگرام میں شریک رہے آنٹرپرنیورز نے اپنے تجربات شئیر کئے کہ کس طرح وہ ایک دوسرے سے نہ صرف متعارف ہورہے ہیں بلکہ آپس میں کاروبار کے دروازے بھی کھل رہے ہیں. واضح رہے کہ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ملاقات کاروبار پروگرام کا انعقاد اس لئے کیا جاتا ہے کہ اس میں نئے اسٹارٹ اپس و کاروباری حضرات شرکت کریں اور ایک دوسرے سے متعارف ہوکر آپاس میں بزنس کریں۔ یاد رہے کہ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن 19 سالہ پرانا ادارہ ہے جو کہ ملت کے افراد کے صنعتکاروں، بزنسمین و آنٹرپرنیورز کو نہ صرف گائیڈ کرتا ہے بلکہ انہیں اپنے کاروباروں کو آگے بڑھانے میں امداد فراہم کرتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details