اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم بیت المال کا جلسہ تقسیم اسنادات - واقع دارالسلام فنکشن ہال بسوا کلیان

ضلع بیدر میں واقع دارالسلام فنکشن ہال بسوا کلیان میں سلائی مشین و اسناد کی تقسیم کا پروگرام بتاریخ 26 نومبر بروز اتوار منعقدہ کیا جائے گا۔ اس کی تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ Muslim Baitul Maal

مسلم بیت المال کا جلسہ تقسیم اسنادات
مسلم بیت المال کا جلسہ تقسیم اسنادات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 12:44 PM IST

مسلم بیت المال کا جلسہ تقسیم اسنادات

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع دارالسلام فنکشن ہال بسوا کلیان میں سلائی مشین و اسناد کی تقسیم کا پروگرام 26 نومبر کو منعقدہ کیا جائے گا جس کی تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اعجاز لاتوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جلسہ کی تفصیلات سامنے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے جلسہ تقسیم سلائی مشین و تقسیم اسناد بتاریخ 26 نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام دارالسلام فنکشن ھال بسواکلیان میں منعقد کیا جائے گا جس میں تقریباً 125/فارغین کو اسناد سے نوازا جائے گا اور25/مستحق خواتین کو سلائی مشین دی جائے گی۔

سیکریٹری مسلم بیت المال شیخ اسلم دانش نے کہا کہ مسلم بیت المال بسواکلیان کے تحت دو ٹیلرنگ تربیتی سینٹر، کمپیوٹر تربیتی سینٹر خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے چلائے جا رہے ہیں جس میں کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم بیت المال سے ماہانہ تقریبا 150/مستحقین کو وظیفہ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں مسجد وحیدیہ کا افتتاح

اسلم دانش نے مسلم بیت المال کے تحت چلائے جا رہے دیگر عوامی فلاحی کاموں کے حوالے سے کہا کہ مسلم بیت المال کے تحت طبی امداد، تعلیمی امداد، غریب لڑکیوں کی شادیوں کے لئے امداد، ختنہ کیمپس، آنکھوں کے کیمپس، دانتوں کے کیمپ، مفت TET کوچنگ کلاسیس، راشن کٹس کی تقسیم، ٹھیلا بنڈیوں کی تقسیم وغیرہ جیسی امداد دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بیت المال گذشتہ 31 برسوں سے عوامی فلاحی کام کر رہا ہے۔ اس موقعے پر نائب صدر محمد صغیرالدین، معاون سیکریٹری اسد اللہ خان، خازن محمد علی اور دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details