بیدر:یادگیر ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرینڈ رجسٹر کے زیر اہتمام ایک شام ٹیپو سلطان کے نام کل ہند مشاعرہ کا انعقاد بمقام یوسفیہ شادی محل رنگم پیٹ تعلقہ شورا پور ضلع یادگیر میں عمل آیا۔ اس مشاعرے کی صدارت محمد مولا علی سوداگر صدر ٹیپو سلطان یونائیٹڈ یادگیر نے فرمائی۔ راجہ کمار نائیک نے شمع روشن کرتے ہوئے مشاعرے کا افتتاح کیا۔ محترمہ نجمہ شبیر ریاستی نائب صدر ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ بنگلور، اسماء خانم ریاستی مہیلا کانگریس سکریٹری بنگلور، ڈاکٹر منور بوڈے شورا پور منتخب ممبر کرناٹک اسٹیٹ ہومیوپیتھک بورڈ بنگلور، محمد خلیل بنگلور، تاج الدین گلبرگہ، مفتی محمد اقبال ونٹی نائب صدر جمیعۃ علماء شاخ یادگیر، ڈاکٹر امجد، عوض بن عمر چاؤش نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر، فیاض چودھری نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر، ڈاکٹر فیروز خان سٹی پریسیڈنٹ ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ یادگیر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
Mushaira on Tipu Sultan in Bidar بیدر میں ایک شام ٹیپو سلطان کے نام مشاعرے کا انعقاد - مبین احمد زخم یادگیر کرناٹک
بیدر میں 'ایک شام ٹیپو سلطان کے نام' عنوان سے مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مقامی شعرا کے ساتھ ساتھ مہمان شعرا نے بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اس مشاعرے میں ظہیر ناندیڑ مہاراشٹرا، مجاور مالیگاؤں مہاراشٹر، مقیم بابا گلبرگہ کرناٹک، رفیق سرور مالیگاؤں مہاراشٹر، مبین احمد زخم یادگیر کرناٹک، ارشاد انجم مالیگاؤں مہاراشٹر، مہمان شعراء کے علاوہ محمد ساجد عمری، اوصاف مجاہد، توفیق اسد تماپوری کے بشمول دیگر میزبان شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر اسماء خانم ریاستی سیکرٹری مہیلا کانگریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ پہلے مجاہد آزادی تھے۔ انہوں نے انگریزوں سے اپنے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی، لیکن اس عظیم شہید الوطنی بادشاہ کے نام پر سیاست ہو رہی ہے۔ سماجی کارکن تاج الدین نے کہا کہ قابل مبارک باد ہے حضرت ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ جو ایک شام حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کے نام ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیا ہے۔ انہوں نے اس موقعے پر منعقدہ کل ہند مشاعرہ میں شریک تمام مہمان شعراء کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شان و عظمت بہادری اور کی شجاعت پر کلام پیش کیا۔