گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام ہمہ لِسانی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس ہمہ لسانی مشاعرہ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گلبرگہ فوزیہ ترنم نے شمع جلاکر کیا۔اس پروگرام کی صدارت سینئیر رائیٹر شری شَیل ناگرال نے کی۔جبکہ گلبرگہ کے معروف آرٹسٹ محمد ایازالدین پٹیل ، پی ایل ڈی بینک چنچولی کی چیرمین و رائیٹر شریمتی چندرکلا ، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ڈاکٹر سنیل پنوار مہمانانِ خصوصی تھے۔
اس موقع پر کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع گلبرگہ کے صدر وجئے کمار پاٹل مخاطب کیا اور سبھی موجود شاعروں اور لوگوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ فوزیہ ترنم نے مخاطب کرتے ہوۓ کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع گلبرگہ کے عہدیداروں اور ارکان کے علاوہ یہاں موجود سبھی کویوں ،شاعروں اور سامعین کو کو مبارکباد دی ۔اور کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے سبھی زبانوں کو ساتھ لیکر ہمہ لسانی مشاعرہ کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔
اس مشاعرہ کے موقع پر پریشد کے ضلعی سکریٹری شیوراج ، یشونت راۓ ،خازن شرن راج ،جی ایم پاٹل کوڑڑور ،گلبرگہ کے معروف آرٹسٹ ڈاکٹر رحمن پٹیل ،رویندر کمار ،سدلنگ جی بالی،بابو راٶ پاٹل،راجندر ،شیوانند ،سوم شیکھریہ ہوسا مٹھ ،ریکانت پاٹل ، پربھو ،سنتوش ،نرسنگ راٶہوسنور ،شلپاجوشی ،شکنتلاپاٹل ،راجیندر ، ،وشواناتھ ،کے علاوہ دوسرے موجود رہیے۔