ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر عاشور خانوں اور خانقاہ میں ماتم اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں کے عاشور خانہ میں شعیہ تنظیم کے جانب سے ماتم و مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا سید عباس رضوی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ کربلا میں حضرت امام حسن اور امام حسین نے ظالم کے خلاف اپنے سر کو جھکنے نہیں دیا۔ یہ جنگ حکومت اقتدار یا دولت کیلئے نہیں ہوئی بلکہ باطل کے خلاف ہوئی ہے۔