اردو

urdu

ETV Bharat / state

’’محرم الحرام کے ایام میں عبادتوں میں اضافہ کریں‘‘

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع حقانی مسجد کے امام و خطیب مولانا قاری عبدالسلیم نے کہا کہ محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔

امام و خطیب مولانا قاری عبدالسلیم
امام و خطیب مولانا قاری عبدالسلیم

By

Published : Aug 21, 2020, 4:07 PM IST

مولانا قاری عبدالسلیم خطیب و امام مسجد حقانی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم حرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔

حقانی مسجد کے امام و خطیب مولانا قاری عبدالسلیم

انھوں نے کہا کہ اس مہینے کی اہمیت اور عظمت اس بات سے لگائی جا سکتی ہے کہ اس ماہ کی 10 تاریخ یعنی عاشورہ کے دن حضرت امام حسین نواسہ رسول نے اسلام کی بقا کی خاطر اپنے پورے خاندان کے ساتھ اپنے جان کی بازی لگا دی تھی اور جام شہادت نوش فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ عاشورہ کا روزہ رکھنے والے کہ سارے گناہ معاف کیے جاتے ہیں۔

مولانا قاری عبدالسلیم نے ملت اسلامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے جا رسم و رواجوں کو چھوڑ کر اللہ کی رضا کے لئے دینی احکامات پر پابند ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی کا ہر عمل دین کے اعتبار سے گزاریں۔

یہ بھی پڑھیے:سادگی کے ساتھ گنیش تہوار منانے کی اپیل

انہوں نے محرم الحرام کے دس دنوں میں عبادت کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details