ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں قائم مسجد شاہ علی مرزا کے خطیب و امام مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم وقت کا اہم تقاضہ ہے۔
انہوں نے کہا 'دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں آگے چل کر سماج میں زندگی کے کسی موڑ پر عصری تعلیم حاصل کرنے کی خواہش پیدا ہو یا پھر علاقائی زبان یا انگریزی زبان بولنے میں دشواری پیش آرہی ہو تو وہ احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں، اسلیے بہتر یہی ہے کہ ہم بچپن ہی سے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم مہیا کرائیں'۔