کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم نے کورونا وائرس کے متعلق عوام الناس میں بیداری لانے کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ عبد العظیم نے اقلیتوں اور خاص طور پر مسلم سماج کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مختلف تدابیر سے آگاہ کیا۔
'کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد و مدارس کو صاف ستھرا رکھیں'
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر کہا کہ مساجد و مدارس کے انتظامیہ کورونا وائرس کے پیش نظر خاص خیال رکھیں۔
مساجد و مدارس کے انتظامیہ کورونا وائرس کے پیش نظر خاص خیال رکھیں
عبد العظیم نے مساجد کے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ مسجدوں میں واقع وضو خانے کا استعمال نہ کریں اور ساتھ ہی انہوں نے دینی مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر کورونا وائرس کے پیش نظر تعطیل کا اعلان کریں۔ جو بچے غیر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کا مقامی سطح پر خاص خیال رکھیں۔