اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر نے کولور پل کا معائنہ کیا

بارش کے پانی کی وجہ سے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے کولور پل کو پار کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

وزیرنے کولور پل کا معائنہ کیا
وزیرنے کولور پل کا معائنہ کیا

By

Published : Aug 13, 2020, 5:18 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بارش کی وجہ سے ندیاں زیر آب ہو چکی ہیں۔جس کو دیکھتے ہوئے ڈیمز سے پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔

بارش کے پانی کی وجہ سے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے کولور پل کو پار کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلع یادگیر نگران وزیر پربھو چوہان نے پل کا معائنہ کیا۔

نگران وزیر نے پل کا معائنہ کرنے کے بعد متعلقہ عہدیداروں سے پل کی اونچائی تیار کرنے کے لیے تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر یادگیر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی، رکن پارلیمان راجہ امریش نائیک، یادگیر ڈپٹی کمشنر کورماراو ، کے علاوہ ضلع کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

واضح رہے کہ ہر سال بارش کےموسم میں بسواساگر سے کرشنا ندی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پل زیر آب ہو جاتا ہے اور یادگیر، رایچور کا راستہ منقطع ہوجاتا ہے۔

پانی کے پل کے اوپر آ جانے کی وجہ سے راستہ بند کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایک ضلع سے دوسرے ضلع کو جانے والے مسافرین کو کافی تکلیف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'میرے گھر کو جلانے میں میرے حلقے کے باشندوں کا ہاتھ نہیں'

ABOUT THE AUTHOR

...view details