اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں ایم آئی ایم کو مضبوط بنانے کے لیے ممبرشپ مہم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ضلع گلبرگہ کے صدر عبدالرحیم مرچی کا کہنا ہے کہ مجلس نے ہمیشہ مسلمانوں اور دلتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے دستور پر عمل کے لیے ہم پابند عہد ہیں۔

گلبرگہ میں ایم آئی ایم کو مضبوط بنانے کے لیے ممبرشپ مہم
گلبرگہ میں ایم آئی ایم کو مضبوط بنانے کے لیے ممبرشپ مہم

By

Published : Jan 22, 2021, 11:34 AM IST

ریاست کر ناٹک کے شہر گلبرگہ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پارٹی نے ممبر شپ مہم کا آغاز کیا ہے، پارٹی کی جانب سے ایک لاکھ لوگوں کو ممبرشپ دینے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔

گلبرگہ میں ایم آئی ایم کو مضبوط بنانے کے لیے ممبرشپ مہم

اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ضلع گلبرگہ کے صدر عبدالرحیم مرچی نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بار گلبرگہ میں پنچایت انتخابات میں مجلس کے کئی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں'۔

مرچی نے کہا کہ گلبرگہ میں مجلس کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے ضلع بھر میں ایک لاکھ ممبر شپ مہم بھی چلائی جارہی ہے، جس میں کئی نوجوان بزرگ بھی پارٹی سے جڑ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجلس صرف مسلمانوں کی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیکولر جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس نے ہمیشہ مسلم اور دلتوں کے حقوق کے لیے آواز کو بلند کیا ہے اور اس ملک میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے دستور پر عمل کے لیے پابند عہد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دلت بھی مجلس سے جڑ تے ہوئے دیکھے جارہے ہیں، گلبرگہ میں بھی اس بار کے کارپویشن انتخابات میں مجلس اپنے امیدوار کو اتارے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details