اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملت کمیٹی کی جانب سے غریبوں میں کھانا تقسیم

یادگیر میں گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران غیر سیاسی تنظیم ملت کمیٹی کی جانب سے غرباء اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان مسلسل کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

ملت کمیٹی کی جانب سے غریبوں میں کھانہ تقسیم
ملت کمیٹی کی جانب سے غریبوں میں کھانہ تقسیم

By

Published : Jun 11, 2021, 1:20 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایسے ماحول میں چند غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران غرباء اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان مسلسل کھانا تقسیم کررہے ہیں۔

ویڈیو

ایسی ہی ایک تنظیم ملت کمیٹی شاہ پور ہے جو پچھلے 22 دن سے مسلسل شہر کی غریب بستیوں میں بسنے والے احباب کو دوپہر کا کھانا مہیا کرارہی ہے۔

ملت کمیٹی کی جانب سے غریبوں میں کھانہ تقسیم

اس تعلق سے مقامی نوجوانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملت کمیٹی شاہ پور کی جانب سے پچھلے 22 دنوں سے شہر کے غریب محلہ جات میں رہنے والے احباب کے لئے دوپہر کا کھانا مہیا کرایا جارہا ہے۔ اس کام میں ملت کمیٹی کے دیگر کارکنان اپنا مکمل تعاون دے رہے ہیں۔

ملت کمیٹی کی جانب سے غریبوں میں کھانہ تقسیم

مقامی باشندہ محمد سلیم نے ملت کمیٹی کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے اس کام کو مکمل کرنے میں باورچی احباب کا بڑا تعاون ہے جو اپنا قیمتی وقت نکال کر مفت میں ہر روز غریب مسکینوں کے لیے کھانا بناتے ہیں۔ ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ یہ لوگ کمیٹی کے کام کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details