اردو

urdu

By

Published : Oct 9, 2022, 7:05 AM IST

Updated : Oct 9, 2022, 8:55 AM IST

ETV Bharat / state

Eid-e-Milad-un-Nabi Mubarak 2022 بیدر میں رواں برس جلوس میلاد النبی نہیں نکالا جائے گا

جلوس میلاد النبیﷺ کے کنوینر سید منصور قادری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند وجوہات کی بنا پر کل صبح یعنی 9 اکتوبر 2022 بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں نکالا جائے گاCelebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) in Bidar

میلاد النبیﷺ
میلاد النبیﷺ

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں رواں برس عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ عالمی وبا کورونا وبا سے قبل ہر سال عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالنے کی روایت تھی، تاہم کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث دو سال جلوس نہیں نکالے گئے۔ Celebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) in Bidar

میلاد النبیﷺ

اس معاملہ پر جلوس میلاد النبیﷺ کے کنوینر سید منصور قادری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند وجوہات کی بنا پر کل صبح یعنی 9 اکتوبر 2022 بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے کورونا کی وجہ سے جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں نکالا گیا تھا۔ اس سال بھی معززین شہر کی جانب سے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ چند وجوہات کی بنا پر جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالا نہیں جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی خانہ بیدر میں میلاد النبیﷺ کی پہلی تاریخ سے 12 تاریخ تک مختلف عنوانات پر بارہ روزہ جلسے منعقد کئے جاتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو اس کا آخری جلسہ ’’جلسہ عید میلاد النبی’’ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح 13 ربیع الاول جامع مسجد بیدر میں کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ ’’جلسہ رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم’’ کے عنوان پر منعقد کیا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے وہ کثیر تعداد میں اس جلسہ میں شریک ہوں۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل بیدر میں واقع تاریخی عمارت مدرسہ محمود گاوان کے احاطے میں پیش آئے واقعے کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ مسجد محمود گاوان میں شرپسندوں نے قفل کو توڑ کر پوجا پاٹ کی۔ اس دوران مسجد پر گلال پھینکا گیا اور جے شری رام کے نعرے لگائے گئے، جس کے بعد بیدر کے مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے 9 لوگوں کے خلاف کیس درج کر کے چند ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ فی الحال علاقے میں حالات پُرامن ہیں۔

مزید پڑھیں:Milad Un Nabi 2022 جلوس میلادالنبی سے متعلق امت مسلمہ سے اپیل

Last Updated : Oct 9, 2022, 8:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details