اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indian Union Muslim League In Yadgir یادگیر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم - یادگیر ضلع کا دورہ کیا

مولانا محمد نوح نے انڈین یونین مسلم لیگ کی چل رہی قومی ممبر سازی مہم کے تحت ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بھی انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر سازی مہم کی شروعات کی۔انہوں نے عوام سے انڈین یونین مسلم لیگ سے جڑنے کی بھی اپیل کی۔

یادگیر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم
یادگیر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم

By

Published : Aug 22, 2023, 2:30 PM IST

یادگیر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم

یادگیر : انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری مولانا محمد نوح نے ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کا دورہ کیا اور وہاں انڈین یونین مسلم لیگ کی چل رہی قومی ممبر سازی مہم میں مقامی باشندوں سے جڑنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی سیکرٹری مولانا محمد نوح نے بتایا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے قومی ممبر سازی مہم کی شروعات ہو چکی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے ذمہ داران ملک کی مختلف ریاستوں اور اضلاع میں مسلم لیگ کے ممبر سازی مہم چلا رہے ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت اج ہم نے یادگیر ضلع کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یادگیر ضلع کی ذمہ داری مولاناحافظ محمد مشتاق احمد کو دی گئی ہے ۔انہیں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یادگیر ضلع کے تمام تعلقہ جات شاہپور، شوراپور، گرمٹکل میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Safa Baitul Mal Training Courses for Women صفا بیت المال کا مسلم خواتین کو خود کفیل بنانے کا منصوبہ

ان کا کہنا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ ان لائن ممبر سازی کی جا رہی ہے ان لائن ممبر سازی کے لیے ایپ بھی لانچ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی آف لائن بھی ممبر سازی جاری ہے۔انہوں نے یادگیر ضلع کے خواہشمند احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر بننے کے لیے حافظ مشتاق سے ربط کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details