گلبرگہ: کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام گلبرگہ، بیدر، یادگیر، رائچور ہبلی کے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا Print, Elctronic and Social Media کے نمائندوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں توصیف نامے Letter of Appreciation کے ساتھ تہینت پیش کی گئی۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے عبدالرشید اکی اور یادگیر کے نمائندے مبین احمدزخم کو بھی تہینت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
اس موقع پر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا صحافت کو معاشرے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ جمہوریت کا یہ ایک اہم ستون کہلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا نے اپنا اثر ورسوخ قائم کرلیا ہے۔ صحافت جدید دور سے قبل ایک سماجی ادارے کے طور پر مقبول ہوئی۔ مگر جس سرعت کے ساتھ دنیا نے ترقی کی صحافت بھی دوش بدوش بلکہ کہیں کہیں اس سے بھی آگے بڑھ کر ترقی کرتی رہی۔