اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Job Mela بنگلور کے الامین کیمپس میں 4 مارچ کو کرناٹک جاب میلہ کا انعقاد - بنگلور کے الامین کیمپس

دارالحکومت بنگلورو میں واقع الامین کیمپس میں کرناٹک روزگار میلہ 4 مارچ کو صبح 8.30 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے لوگوں سے روزگار میلے سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے نوجوانوں کی رہنمائی ممکن ہے۔

بنگلور کے الامین کیمپس میں کرناٹک جاب میلہ4 مارچ کو
بنگلور کے الامین کیمپس میں کرناٹک جاب میلہ4 مارچ کو

By

Published : Mar 3, 2023, 8:11 PM IST

بنگلور کے الامین کیمپس میں کرناٹک جاب میلہ4 مارچ کو

بنگلورو:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔نوجوان روزگار کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ ایسے حالات میں کسی طرح قوم و ملت کے نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش کے تحت بنگلور کی متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے متحدہ طور پر ایک بڑا اقدام اٹھایا گیا اور کرناٹک روزگار میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں رزگار میلے کی کمیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ کرناٹک روزگار میلہ میں کم و بیش 100 سے زائد چھوٹی و بڑی کارپوریٹ کمپیاں شرکت کریں گی جو کہ تقریباً 10،000 نوکریوں پیشکش لیکر آئیں گیں۔

منتظمین کی جناب سے امید کی جارہی ہے ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو جاب آفرز ملیں گے اور اس طرح قوم و ملت کے نوجوان بے روزگاری کے اضطراب سے کچھ حد تک راحت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں اپوزیشن کانگریس کے اندازے کے مطابق کم و بیش 2.5 لاکھ سرکاری نوکریاں خالی ہیں جن میں بھرتی کے لئے بی جے پی حکومت بھرتی کے اقدامات نہیں اٹھا رہی. ہے۔ ذرائع کے مطابق کرناٹک جاب میلہ 4 مارچ کو بنگلور کے الامین کیمپس میں صبح 8.30 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے لوگوں سے روزگار میلے سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں سے اس میلے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Animal Welfare Activists انیمل ویلفیئر کا بی جے پی رکن پارلیمان سے استعفیٰ کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details