بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر سال مسجد طحہ کی جانب سے غربا و مستحقین میں رمضان کٹس تقسیم کی جاتی ہے۔جس میں کئی عید کے سامان بھی ہوتے ہیں تاکہ ضرورت مند اپنی عید کو مایوسی میں نہ گزاریں۔ اس موقع پر مسجد طحہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر سمیع اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے ادارے کے بیت المال کمیٹی کی جانب سے ضرورت مندوں میں نہ صرف رمضان و دیگر اوقات میں راشن کٹس تقسیم کی جاتی ہے بلکہ علاقے کے غریب و مستحق والدین کے بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے اسکالرشپ بھی دی جاتی ہے تاکہ ملت کے نونہال اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی خدمت کرسکیں۔
Masjid e Taha Distributes Ramadan Kits مسجد طحہ کے زیر اہتمام رمضان کٹس تقسیم - karnataka latest news
بنگلور میں مسجد طحہ کی جانب سے غربا و مستحقین میں رمضان کٹس تقسیم کی گئیں۔
رمضان الکریم کے موقع سے رواں سال مسجد طحہ بیت المال کمیٹی کی جانب سے تقسیم کی گئی رمضان کٹس میں عید کے لئے عمدہ اشیاء بھی ہیں۔ یاد رہے کہ متیکیرے کی مسجد طحہ کمیونل ہارمنی کو فروغ دینے کے لئے مشہور ہے، اس ادارے کی جانب سے یوم آزادی و یوم جمہوریت اور دیگر مواقع پر اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کو مدعو کیا جاتا ہے اور سوسائٹی میں پھیلائی جارہی نفرت کو ختم کرنے و بھائی چارے کو فروغ دینے کا کام کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں مسجد طحہ کمیٹی نے بیت المال کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تھا، لیکن یہاں سماجی کام سالوں سے کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Skill Development Centre at Masjid Complex مسجد میں نوجوانوں کے لئے اسکل ڈیویلپمینٹ سینٹر کا منصوبہ