کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ایک طرف جہاں ملک میں کورونا وبا پھیل رہی ہے اور لوگ اس کا شکار ہوکر فوت ہورہے ہیں۔ لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔
اس دوران کرناٹک کےضلع گلبرگہ میں ایک 55 سالہ شخص، جو کووڈ-19 ٹیسٹ کے لئے سرکاری اسپتال آیا تھا ، افضل پور میں اسپتال کے احاطے میں ہی دم توڑ گیا۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔