ضلع یادگیر میں کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں مجلس اتحاد المسلمین شاخ گلبرگہ کے صدر عبدالرحیم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ذاکر احمد نے عبدالرحیم کا استقبال کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔
عبدالرحیم نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ صرف گلبرگہ میں ہی مجلس کے چاہنے والے ہیں لیکن آج ہمیں یادگیر آکر یہ محسوس ہوا کہ یادگیر ضلع میں بھی مجلس اتحادالمسلمین کو چاہنے والوں کی کافی تعداد ہے۔
'جلد ہی یادگیر میں مجلس کی شاخ قائم ہوگی' انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ہی ایک ایسی جماعت ہے جو غیر جانبدار ہے اور بیرسٹر اسد الدین اویسی ایوان میں حق کی آواز بلند کرنے والے رہنما ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ہی یادگیر ضلع میں بھی مجلس اتحاد المسلمین کی شاخ کا قیام عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یادگیر کے مختلف نوجوان مجلس میں شامل ہونے کے لیے بے قرار ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے آئیں۔