کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کل ہند مجلس تعمیرِ ملت کے صدر عبدالجبار گولہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر چل رہی ہے۔ گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی کورونا ویکسین لینا بھی ضروری ہے۔
ویکسن لگوانے سے انسان کے قوتِ مدافیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔ اس لیے ٹیکہ ضرور لگوائیں۔