اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں سیلاب کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان

کرناٹک کے وزیر برائے ریونیو آر اشوکا نے کہا کہ اگر ریاست کرناٹک میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا حساب لگایا جائے تو یہ 3500 سے 4000 کروڑ ہوجائے گا۔

کرناٹک میں سیلاب کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان
کرناٹک میں سیلاب کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان

By

Published : Aug 10, 2020, 6:07 PM IST

ابتدائی تخمینے کے مطابق کرناٹک کے متعدد حصوں میں اب تک ہونے والی زبردست بارش اور سیلاب سے ہونے والا نقصان 3500 سے 4000 کروڑ کا ہوا ہے اور ریاستی حکومت مرکز سے فوری امداد حاصل کرے گی۔

وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کی عدم موجودگی میں اشوکا ، وزیر داخلہ باسوراج بومائی کے ساتھ ملک کے متعدد حصوں میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

اشوکا نے کہا کہ ہمارے عہدیداروں کے تخمینے کے مطابق اس کا نقصان اب تک 3500 سے 4000 کروڑ ہوسکتا ہے ہمیں حکام سے تمام معلومات حاصل ہوگئی ہیں اور ہم اسے وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔

وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ابھی تک صرف ایک تخمینہ ہے ، مزید سیلاب اور نقصانات ہوسکتے ہیں ، ہم ایک ایڈہاک رقم کی تلاش کریں گے تاکہ فوری اقدامات اٹھانے میں مددگار ثابت ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک مناسب سروے کیا جائے گا اور اس کی ایک رپورٹ بھیجی جائے گی۔

وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے کہا کہ وزیر اعظم کو مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہم وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details