اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کورونا وائرس سے زیادہ مہلک ہے:سی ایم ابراہیم - urdu news

کانگریس کے رہنما سی ایم ابراہیم نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ہے اور لاک ڈاؤن کو ہی واحد حل سمجھ بیٹھی ہے۔'

لاک ڈاؤن کورونا وائرس سے زیادہ مہلک ہے:سی ایم ابراہیم
لاک ڈاؤن کورونا وائرس سے زیادہ مہلک ہے:سی ایم ابراہیم

By

Published : Apr 22, 2021, 8:42 AM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس تعلق سے گزشتہ روز ایک اجلاس میں شرکت کرنے پہنچے کانگریس کےرہنما سی ایم ابراہیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور لاک ڈاؤن کو ہی واحد ہل سمجھتی ہے۔'

ویڈیو
کانگریس کے رہنما ابراہیم نے بتایا کہ ریاست کی بیشتر آبادی غربت کی شکار ہے لہذا اس حالات میں لاک ڈاؤن کا نفاذ نامناسب قدم ہوگا. وزیر اعلیٰ یدیورپا کورونا مثبت آنے کے بعد سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں.اس دوران انہوں نے اپنے متعدد محکمہ کے وزرا کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ منعقد کی جس میں کورونا سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے ہسپتال سے آنے کے بعد کورونا سے متعلق گائڈلائنز جاری کیا جائے گا۔وہیں سی ایم ابراہیم نے بتایا کہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ریاست میں ہر روز کم و بیش 20 ہزار پوزیٹیو کیسز درج کیے جارہے ہیں، ہسپتالوں میں بیڑز کی کمی اور دوا کی قلت ریاست کے لوگوں کو اضطراب میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ریاست میں سیکشن 144 کو نافذ کیا جائے، لیکن لاک ڈاؤن ہرگز نہیں، یہ عوام کے لیے کووڈ سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر سی ایم ابراہیم نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کریں اور کورونا پر قابو پانے میں حکومت کا تعاون کریں۔

واضح رہے کہ حکومت کرناٹک کی جانب سے ریاست بھر میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا بھی نفاذ کیا گیا ہے، جہاں ہفتہ اور اتوار کو بازار مکمل طور پر بندرہے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

coronavirus

ABOUT THE AUTHOR

...view details