اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: اسپیکر ریاستی ایوان میں، اجلاس کا آغاز - speaker

اسپیکر رمیش کمار

By

Published : Jul 9, 2019, 10:23 AM IST

Updated : Jul 9, 2019, 3:19 PM IST

2019-07-09 09:44:04

ممبئی میں مقیم کانگریس کے باغی رہنما ایس ٹی سوما شیکھر کا کہنا ہے کہ' ہم ابھی کانگریس پارٹی سے منسلک ہیں ہم نے صرف اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا ہے کیونکہ کرناٹک کی عوام کو میتری حکومت نہیں چاہیے'۔

سوما شیکھر نے مزید کہا کہ' کانگریس میں موجود رہنماؤں نے اسپیکر سے ہمارے خلاف کارروائی کرنے کی ج بات کی جارہی ہے ہم اس سے بالکل خوفزدہ نہیں ہے۔

 جبکہ کانگریس رہنما سدارمیا نے کہا ہے کہ' ہم نے خود اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ باغی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے، ہم نے انھیں خط میں یہ درخواست بھی کی ہے کہ باغی رہنماؤں پر 6 برس تک انتخاب لڑنے کی پابندی عائد کی جائے۔

کانگریس رہنما سدارمیا نے اسپیکر سے باغی اراکین اسمبلی کے خلاف شکایت کی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ استعفی دینے والے 14 اراکین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سدارمیا نے مزید کہا ہے کہ' کانگریسی اسمبلی اراکین اسپیکر سے درخواست کریں گے کہ باغی اراکین کو دوبارہ انتخاب لڑنےکے لیے نااہل قرار دے دیا جائے۔

کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ' بی جے پی نے چھٹی مرتبہ اتحادی حکومت کو گرانے کی کوشش کی ہے اور پانچ مرتبہ وہ ناکام ہوئی ہے۔

اسپیکر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ' اراکین اسمبلی کے استعفی ان سے ملاقات کیے بغیر قبول نہیں کیے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ' آج اراکین اسمبلی کے استعفی پر نظر ثانی کی جائے گے، کوئی بھی فیصلہ آئین کے مطابق ہی کیا جائے گا۔

اسپیکر رمیش کمار 13 اراکین اسمبلی کے استعفی پر اندرون ایک گھنٹہ فیصلہ کریں گے۔
اسپیکر استعفی قبول کرنے سے انکار کرسکتے ہیں انھوں نے 13 اراکین اسمبلی کو اجلاس میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔

کرناٹک کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر دنیش گنڈراؤ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' یہ حکومت کسی بھی حال میں نہیں گرے گی، کانگریس و جنتادل کی اتحادی حکومت برقرار رہے گی

انھوں نے بی جے پی کے قومی صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں

آج کا کانگریس اسمبلی اجلاس پارٹی کے لیے انتہائی اہم ہے، کانگریس کے سینیئر رہنما سدارمیا بھی آج اسمبلی پہنچیں گے۔ وہ یہ بات پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ' استعفی دینے والے اراکین اسمبلی جو ممبئی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں آج کے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ریاستی وزیر ڈی کے شیو کمار جنھوں نے ریاست میں اتحادی حکومت کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ بھی گزشتہ شب دہلی کے لیے روانہ ہوگئے جس کے سبب اسمبلی میں ان کی موجودگی بھی آج مشکل سے ہوگی۔

ریاست کے موجودہ وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی اپنے والد و سابق وزیراعلی ایچ ڈی دیوی گوڑا سے ملاقات کرکے ریاست کے سیاسی حالات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے تمام رہنما' بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا کی رہائش گاہ پر پہنچ رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 9, 2019, 3:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details