اردو

urdu

ETV Bharat / state

Little Shifanaz Honoured by Hindu Family After Fasting: ننھی روزے دار کی ہندو خاندان نے حوصلہ افزائی کی

کرناٹک میں مدیبہالا کے وجیاپورہ میں ایک ہندو اور مسلم خاندان 50 سالہ دوستی اور بھائی چارہ کا رشتہ نبھاتے چلے آ رہے ہیں۔ اسی کے تحت ہندو خاندان نے ایک چھ سالہ ننھی مسلم روزے دار لڑکی کو اپنے گھر بلا کر اس کی حوصلہ افزائی کی۔ Little Shifanaz Honoured by Hindu Family After Fasting

روزہ دار مسلم لڑکی کے اعزاز میں ہندو خاندان نے تقریب کا اہتمام کیا
روزہ دار مسلم لڑکی کے اعزاز میں ہندو خاندان نے تقریب کا اہتمام کیا

By

Published : Apr 20, 2022, 8:03 PM IST

واسودیوا نارائن راؤ شاستری اور پیشہ سے فوٹوگرافر علی صبا کی دوستی ہندو مسلم اتحاد کی مثال ہے۔ علی صبا کنٹوجی کی پوتی شفا ناز محمد رفیق نے اتوار کی صبح 3 بجے سحری کے لیے اٹھی اور دن بھر روزہ رہی اور شام 6 بجے اس نے افطار کیا۔ 6 برس کی شفا ناز کے روزہ رکھنے پر علی صبا کنٹوجی کے بچپن کے دوست واسودیوا نارائن راؤ شاستری کا خاندان انتہائی خوش ہوا۔ Little Shifanaz Honoured by Hindu Family After Fasting

روزہ دار مسلم لڑکی کے اعزاز میں ہندو خاندان نے تقریب کا اہتمام کیا

واسودیوا شاستری نے شفا ناز کے روزہ رکھنے پر اسے اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا اور علی صبا کنٹوجی خاندان کو اپنے گھر پر مدعو کیا۔ اس موقع پر شفا ناز کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کی آرتی اتاری گئی، نئے کپڑے بنائے گئے اور خوب مٹھائی کھلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Gulbarga Railway Station: مہاراشٹر۔کرناٹک سرحد کے ریلوے اسٹیشن پر سحری کا مفت انتظام

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شاستری کی لڑکیاں گوری اور رانی نے شفا ناز کے سر پر اوڑھنی باندھی جیسے مسلم لڑکیاں حجاب باندھتی ہے۔ بعد ازاں کنٹوجی کے بیٹے محمد رفیق اور ان کی اہلیہ نے شفا کو گلے سے لگایا۔ اس تقریب میں ہندو مسلم اتحاد کی عظیم جھلک دکھائی دے رہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details