اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ٹیپو سلطان کی خدمات اور کارنامے ناقابل فراموش' - sardar quraishi

مظاہرین نے بی جے پی حکومت کے ٹیپو سلطان کی یوم ولادت کی منسوخی کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا، اور اس اقدام کو نا انصافی قرار دیا ہے۔

'ٹیپو سلطان کی خدمات اور کارنامے ناقابل فراموش'

By

Published : Aug 10, 2019, 10:40 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آج ٹیپو یونائٹیڈ فرنٹ کی جانب سے ٹیپو سلطان کی یوم ولادت کو منسوخ کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شریک سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے یدیورپا حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی افراد نے بی جے پی حکومت کے ٹیپو سلطان کی یوم ولادت کی منسوخی پر برہمی کا اظہار کیا، اور اس اقدام کو نا انصافی قرار دیا ہے۔

ویدیو دیکھیں،'ٹیپو سلطان کی خدمات اور کارنامے ناقابل فراموش'

معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ ایس بالن نے احتجاج کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیپو سلطان کے ریاست کرناٹک پر بے شمار احسانات ہیں،جن کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے، اور یدیورپا جس نے ٹیپو کے کئی پروگرامس میں ٹیپو سلطان کی تعریف و توصیف کی ہے، اور اب اپنے اصلی سنگھی رنگ کو ظاہر کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ٹیپو یونائٹیڈ فرنٹ کے صدر سردار قریشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ یدیورپا کی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کورٹ جائینگے، اور اس سلسلے میں ریاست کے سابق ایڈوکیٹ جنرل روی ورما اس معاملہ کو یونائٹیڈ فرنٹ کی جانب سے ہائی کورٹ میں چیلنج کرینگے۔

سماجی کارکن اللہ بخش نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیپو سلطان کی یوم ولادت کی منسوخی کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے، ورنہ حکومت اس طرح اور دیگر پروگرام کو بھی منسوخ کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details