اردو

urdu

ETV Bharat / state

جان پر خطرے کی وجہ سے بھارت چھوڑا: آئی ایم اے چیف - آئی ایم اے

زیورات سازکمپنی آئی مونیٹری ایڈوائزری(آئی ایم اے) میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے ملزم اور آٹھ جون سے مفرور کمپنی کے سربراہ محمد منصور خان نے دبئی سے مبینہ طور پر بھیجے گئے ویڈیو ریکارڈنگ میں الزام لگایا کہ کچھ اعلیٰ سیاستدانوں اور بااثر لوگوں سے ان کی جان کو حطرہ ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

آئی ایم اے چیف

By

Published : Jun 24, 2019, 1:56 AM IST

Updated : Jun 24, 2019, 7:22 AM IST

پولس کمشنر آلوک کمار کو دبئی سے مبینہ طور پر بھیجے گئے ریکارڈ ویڈیو میں منصورخان نے اپنا فون نمبر بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مناسب تحفظ دیا جائے تو وہ بھارت واپس لوٹنے کو تیار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے نام بتائیں گے جو آئی ایم اے کو بند کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ فائدہ لینا چاہتے ہیں اور انہیں بھارت آنے سے روک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "اگر میں ابھی ناموں کا انکشاف کرتا ہوں، تو میرے خاندان کے ارکان کی زندگی پر خطرہ ہوگا"۔ تاہم، انہوں نے کانگریس رہنما کے رحمٰن خان، مكتيار الرحمن اور جنتا دل (ایس) کے قانون ساز کونسلر شرون اور پریسٹج گروپ کے سربراہ عرفان کے ناموں کا انکشاف بھی کیا۔


اس دوران بدعنوانی کی جانچ کے لیے قائم ایس آئی ٹی افسر اور پولیس ڈپٹی کمشنر نے منصور خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "وہ ملزم ہے اور وہ کسی پر بھی کوئی الزام لگا سکتا ہے۔ بادی النظر میں اس کے دعوے یا الزامات پر یقین نہیں کیا جا سکتا"۔

Last Updated : Jun 24, 2019, 7:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details