ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بچوں کے سیکھنے کے تجسس کو ابھارنے کے لئے 'لا میجیکل وائیج' نامی نظام کو ترتیب دیا گیا ہے۔
لا ماجیکل وائیج کے ذریعہ بچوں میں سیکھنے کے تجسس کو ابھارنے کی کوشش بنگلور کے ماہر تعلیم ڈاکٹر اپروپہ گپتا نے 'لا میجیکل وائیج' نامی نظام کو ترتیب دیا ہے۔
انہوں نے اس معاملے کو لے کر بتایا کہ 'لا میجیکل وائیج نظام کے ذریعہ بچوں میں حصول علم کے تجسس کے اشتیاق کو نہ صرف بڑھایا جاتا ہے بلکہ انہیں عملی طور پر سکھایا بھی جاتا ہے۔
لا ماجیکل وائیج کے ذریعہ بچوں میں سیکھنے کے تجسس کو ابھارنے کی کوشش انہوں نے بتایا کہ 'چھوٹے بچوں میں سیکھنے و جاننے کی بہت زیادہ تجسس ہوتی ہے اور ان میں سوال و استفسار کرنے کی عادت بھی زیادہ ہوتی ہے۔'
ڈاکٹر اپروپہ گپتا نے کہا کہ 'چھوٹے بچے مختلف چیزوں کو اپنے ہی انداز میں عمل میں لاتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'حالانکہ روایتی نظام تعلیم میں ایسے تریقہ کار کا فقدان ہے کہ بچوں میں سیکھنے و جاننے کی چاہت کو مکمل طور پر پورا کیا جا سکے۔'
ڈاکٹر اپروپہ گپتا کا کہنا ہے کہ 'اگر ہم بچوں میں سیکھنے و جاننے کی چاہت کو مکمل طور پر پورا کرسکیں تو بچوں کی تعلیم میں بہتری لا سکتے ہیں۔'