اردو

urdu

ETV Bharat / state

Release Teesta Setalvad: بنگلورمیں تیستا سیتلواڑ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ - تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری غیر جمہوری

انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے وکلاء و سماجی کارکنان کئی تنظیموں نے بنگلور شہر کے ستی سویل کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا Release Teesta Setalvad۔ مظاہرین نے تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری اور گجرات اے ٹی ایس کی کارروائی کی مذمت کی۔ Protest In Bengaluru

lawyers and activists held a massive protest demanding release Teesta Setalvad
بنگلورمیں تیستا سیتلواڑ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jun 27, 2022, 8:39 PM IST

بنگلور: گجرات فساد سنہ 2022 معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور گجرات کے سابق ڈی جی پی بی سری کمار کو گرفتار میں لیے جانے کے خلاف ملک بھر میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت بنگلور میں شہر کے ستی سویل کورٹ کے سامنے وکلاء و سماجی کارکنان کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا Lawyers and Activists held a Massive Protest۔ احتجاجی مظاہرے میں سماجی کارکنان نے تیستا سیتلواڑ سمیت کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا Release Teesta Setalvad۔

ویڈیو


احتجاج کرتے ہوئے وکلاء و سماجی کارکنان نے کہاکہ' گجرات پولیس کی جانب سے تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری غیر جمہوری و غیر قانونی ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ مودی حکومت کی سیتلواڑ پر کارروائی ملک کے باشندوں کو یہ پیغام دے رہی ہے انصاف کے لیے جدوجہد کرنے والے حکومت کے خلاف آواز اٹھانے سے باز رہے۔'

بنگلورمیں تیستا سیتلواڑ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ


واضح رہے کہ Gujarat Riots 2002 گجرات فساد سنہ 2002 معاملے میں گجرات اے ٹی ایس نے اس وقت کے وزیر اعلی نریندرہ مودی کو کلین چٹ دے دی تھی، جس کو تیستا سیتلواڑ نے ذکیہ جعفری کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔ تاہم گذشتہ دنوں سپریم کورٹ نے معاملے کی سنوائی کرکے گجرات اے ٹی ایس کی کلین چٹ کو برقرار رکھا۔ مبینہ طور پر کہا جارہا ہے فیصلہ آنے کے اگلے ہی دن وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارے پر تیستا سیتلواڑ اور سابق پولیس افسر بی سری کمار کو گرفتار کیا گیا۔

بنگلورمیں تیستا سیتلواڑ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details