اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر ایس وائے قریشی کی کتاب دا پاپیولیشن میتھ کا اجرا کل - ملک کی سالمیت کے لیے بھی خطرہ

سابق الیکشن کمیشنر ڈاکٹر ایس وائے قریشی کی کتاب "دا پاپیولیشن میتھ" کی تقریب رونمائی آئندہ کل بنگلور میں منقد ہوگی۔

launching-ceremony-of-book-the-population-myth-by-former-chief-election-commissioner-dr-sy-qureshi-scheduled-in-bengaluru
launching-ceremony-of-book-the-population-myth-by-former-chief-election-commissioner-dr-sy-qureshi-scheduled-in-bengaluru

By

Published : Sep 25, 2021, 9:49 PM IST

سیو کانسٹیٹیوشن کمیٹی کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک میں فسطائی و فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی آبادی پر جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہیں جو کہ ملک کے دستور، جمہوریت ہی نہیں بلکہ ملک کی سالمیت کے لیے بھی خطرہ ہے۔'

ویڈیو
سیو کانسٹیٹیوشن کمیٹی کرناٹک کے سیکرٹری جنرل انیل کمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں کہ ایک مخصوص سماج کی آبادی کے متعلق چلائے جارہے اس پروپیگنڈہ کو بے نقاب کیا جائے، سابق چیف الیکشن کمیشنر ڈاکٹر ایس وائے قریشی کی تصنیف "دا پاپیولیشن میتھ" کتاب کا اجراء بنگلور کے ہوٹل پراگ میں بتاریخ 26 ستمبر کو ایک اجلاس میں عمل میں لایا جارہا ہے۔
سابق الیکشن کمیشنر ڈاکٹر ایس وائے قریشی کی کتاب "دا پاپیولیشن میتھ" کی تقریب رونمائی آئندہ کل بنگلور میں منقد ہوگی۔
سیو کانسٹیٹیوشن کمیٹی کے کنوینر بسوراج مالگے نے بتایا کہ مذکورہ کتاب کا اجرا سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان کے ہاتھوں عمل میں آئیگا اور اس موقع پر ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر رمیش کمار و دیگر اہم لیڑران بھی موجود ہون گے۔'
ڈاکٹر ایس وائے قریشی کی کتاب "دا پاپیولیشن میتھ" کی اجراء
یاد رہے کہ ملک میں ہندوتوا طاقتیں مسلمانوں کی آبادی پر جھوٹ پھیلا رہی ہیں۔ جیسے سنہ 2050 میں مسلمانوں کی آبادی اس قدر ہوگی کہ ہندو کا ایک بھی وزیر اعظم نہیں ہوگا یا پھر مسلمان بھارت میں قابض ہون گے اور ہندوں اور ہندوئزم کے لیے خطرہ ہے۔


اس موضوع کو بے نقاب کرنے کے لئے سابق چیر الیکشن کمیشنر ڈاکٹر ایس وائے قریشی نے حکومت ہی کے ڈیٹا کے ذریعے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی پر جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ صرف ایک پروپیگنڈہ ہے اور اس کا سچائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details