زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کی طویل جدوجہد کے بعد انہیں راحت حاصل ہوئی ہے اور اب کسانوں کے بعد مزدوروں نے سڑکوں پر احتجاج Protest Against Modi Govt in Bengaluruکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان اس سلسلے میں بی جے پی حکومت کے متنازع مزدور قوانین کی مخالفت میں شدید ناراض مزدور تنظیموں کی جانب سے بنگلور میں 19 دسمبر کو بڑے پیمانے پر ریلی اور احتجاج کا انعقاد کیا گیا ہے۔
مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے تعلق سے تمام متنازع قوانین کو نافذ نہ کیا جائے۔
متعدد مزدور یونینز کا کہنا ہے کہ بی جے پی اقتدار والی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کی جانب سے تشکیل دیئے گئے 44 مزدور قوانین میں کئی کو منسوخ کیا ہے اور کچھ قوانین کو یکجا کرکے صرف 4 قوانین بنارہی ہے۔
اس سلسلے میں سشما ورما نے بتایا کہ مودی حکومت کے یہ قوانین نہ صرف عام مزدوروں کے خلاف ہیں بلکہ یہ مہاجر مزدوروں کے لیے زیادہ خطرناک ہیں بلکہ یا یوں کہیئے کہ یہ قوانین مزدوروں کو کانٹریکٹ سسٹم کے ذریعے غلام بنانے کا منصوبہ ہیں۔