اردو

urdu

By

Published : Feb 22, 2023, 2:25 PM IST

ETV Bharat / state

Kranti Surya Mahanayaka بیدر میں کرانتی سوریہ مہاناٹک کا انعقاد

بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں کرانتی سوریہ مہاناٹک ڈرامے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ Kranti Surya Mahanayaka Drama

Etv Bharat
Etv Bharat

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں بدھا لائٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی پر مبنی کرانتی سوریہ مہاناٹک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر گروپاداپا ناگاماراپلی فاؤنڈیشن بیدر کے صدر سوریہ کانت ناگاماراپلی نے بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام سے بدھا لائٹ ٹرسٹ کے صدر مہیش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ایک محب وطن کی حیثیت سے ہمارے ملک کو دنیا کا ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے آر بی آئی قائم کیا۔ مزدوروں کے لیے کام کے اوقات 12 گھنٹے سے کم کر کے 8 گھنٹے کر دیے گئے۔ کرانتی سوریہ مہاناٹک کا انعقاد بدھا لائٹ ٹرسٹ نے لوگوں کو یہ بتانے کے لیے کیا ہے کہ بھارتی شہریوں کو ووٹ کا حق، خواتین ملازمین کو زچگی کی چھٹی، ہر ذات مذہب کے لیے ریزرویشن تعلیم کا حق، ہر شہری کو یکساں حقوق اور آزادی سے جینے کا آئینی حق دیا گیا ہے۔

ماڈیگا ڈنڈورا جدوجہد کمیٹی کے ریاستی ورکنگ صدر فرنانڈس نے کہا کہ ہم سب کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا، امبیڈکر کو ماننے والوں کو ہی سیاست سکھائی جارہی ہے، حالانکہ ان کے بنائے ہوئے آئین پر پوری طرح سے عمل نہیں ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سیاسی علم حاصل کرنا چاہیے اور اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ریاستی تنظیم کے کوآرڈینیٹر ماروتی بدھا نے کہا کہ جن لوگوں کو امبیڈکر سے ریزرویشن ملا وہ شکر گزاری کے بجائے دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے اقتدار میں آنے والے رہنما ہمیں انصاف دلانے میں ناکام رہے ہیں اور ہمیں انہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ڈرامہ کی ڈائریکٹر جتین پاٹل نے کہا کہ ایک چھوٹی سی کوشش کی جا رہی ہے۔ امبیڈکر کی زندگی پر مبنی کرانتی سوریہ مہاناٹک پرفارمنس کمپنی بنا کر ملک کے ہر شہری کو امبیڈکر کی تعلیمات سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Ambigara Choudayya Jayanti Utsava بیدر میں امبیگر چوڈایہ جینتی اتسوا کا انعقاد

اس موقع پر پدم شری ایوارڈ یافتہ شاہ رشید احمد قادری، کرناٹک راجیوتسووا ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر بلبیر سنگھ، سہکر رتن ایوارڈ یافتہ سوریہ کانت ناگاماراپلی اور بہترین نرس نیشنل ایوارڈ یافتہ لکشمی کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر شیشی کانت پاٹل ، ڈسٹرکٹ ایڈوکیٹ اسوسی ایشن کے صدر بی کرشنپا، ناگیندر، آیوش میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سجتا ہوسمانی، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق رکن شیوراج ، پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسرس ویلفیئر اسوسی ایشن کے کارگزار صدر سارتھی موجود تھیں۔ابھیمانا، گھر گھر آئین مہم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کاشی ناتھ ، سٹی کونسلر دگمبر ماڈی وال، پرشانت ، لیڈران پرسنا ڈانگے، راجکمار واگھامارے، بسواراج ماڈی وال، شمبھولینگ، ایم ایس منوہر، راجکمار واگھمارے، راجپا، راجو چندرکانت، وجئے کمار اور دیگر افراد موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details