کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع مدینہ مسجد کے امام مولانا مفتی شیخ داؤد نے علم کی اہمیت کے تعلق سے ایک بیان میں کہا کہ علم مرد و عورت پر فرض قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے تمام انسان کو علم حاصل کرنا Knowledge is Essential for Human Life چاہئے۔
اس ضمن میں مولانا مفتی شیخ داؤد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں علم حاصل کرنے کی نہ صرف ہدایت دی گئی ہے۔ بلکہ مرد و عورت پر علم کو فرض قرار دیا گیا ہے، اسلام میں علم حاصل کرنے کے لیے دوسرے ممالک میں بھی جا کر علم حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔