بیدر:کرناٹک کے ضلع بیدر میں ان دنوں بڑے جوش و خروش کے ساتھ بیدر اتسو منایا جا ریا ہے۔ اتسو میں تمام مذاہب کے لوگ جوش و خروش کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔Khidmat Foundation Demand Promotion Of Urdu Language In Bidar Festival
بیدرضلع میں واقع خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین منصور احمد قادری نے کہاکہ بیدر اتسو کے دوران مقامی زبان کنٹر کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے جو بہت اچھی بات ہے لیکن بین الاقوامی زبان اردو کو پوری طرح سے نظر انداز کردیا گیا ہے اس ]ر بے حد افسوس ہے ۔
خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیدر ایک تاریخی شہر ہے۔ ان دنوں بیدر اتسو منایا جا رہا ہے۔لیکن بیدر اتسو پروگراموں کے لئے جو لوگو تیار کیا گیا ہے اس میں صرف علاقائی زبان کنڑ کو ہی شامل کیا گیا ہے اس پر اعتراض ہے ۔