بیدر: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی گہماگہمی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان سماجی تنظیمیں بھی عام لوگوں کے درمیان انتخابات کے لئے بیداری مہم چلانے میں مصروف ہیں۔لوگوں کو ان کے ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسی درمیان بیدر میں واقع سماجی ادارہ خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید منصور احمد قادری نے کہاکہ ریاست میں بھائی چارہ اور قومی یکجہتی قائم رکھنے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہوتی ہے۔اسمبلی انتظامات کے پش نظر لوگوں کوسوچ سمجھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید منصور احمد قادری نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی اپنے دور میں اپنی ذمہ داری کو ٹھیک ڈھنگ سے نبھائی ہوتی اس کے بارے میں سوچا جا سکتا تھا۔لیکن اس نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے جس پر غور و فکر کی جائے ۔