بھارت میں 8 جون سے تمام مذہبی مقامات کو اجتماعی عبادت کے لئے کھول دیے جانے کی صورت میں خاص کر مساجد میں باجماعت نمازیوں کے لئے جو ہدایت دی گئی ہیں ان میں دو مصلیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
کیا اجتماعی عبادت کے لیے با جماعت نماز ادا کرتے وقت دو مصلیان کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکتا ہے؟ اس سوال پر مفتی سمیع الدین قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 8 جون سے ملک میں تمام مساجد کو اجتماعی عبادت کے لیے کھولا جارہا ہے، جس کے لئے ہم حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔