اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو میں پی ایچ ڈی کرنے والی غیرمسلم طالبہ - non-muslim urdu phd holder

ریاست کرناٹک کے تاریخی شہر بیجاپور میں اردو زبان سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ ڈاکٹر انوپما پول سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت۔

ڈاکٹر انوپما پول سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

By

Published : Sep 15, 2019, 10:48 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:20 PM IST

ڈاکٹر انوپما کا کہنا ہے کہ' ان کے والد نے قومی اتحاد و قومی یکجہتی کی نیت سے اپنے پانچوں بچوں کو مختلف زبانوں میں داخلہ دلوایا اور ان کا داخلہ اردو اسکول میں کروایا گیا۔

ڈاکٹر انوپما پول سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

انھوں نے ابتدائی تعلیم انجمن کالج سے حاصل کی ہے اور بیجاپور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر انوپما پول نے اپنے پی ایچ ڈی کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےکرناٹک کی اردو شاعری میں وطن دوستی اور قومی یکجہتی کے موضوع پر ڈگری حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر انوپما پول نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ' لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی کم سے کم ابتدائی تعلیم ہی ان کی مادری زبان میں دلوائیں تاکہ وہ بچے مادری زبانوں کے ذریعے اپنی تہذہب و ثقافت کو جان سکیں اس کے بعد انھیں انگریزی یا دیگر زبانوں کی تعلیم دلوائیں۔

انھوں یہ بھی کہا کہ اس سے ملک میں موجود الگ الگ مذاہب کو ماننے والے لوگوں کی مادری زبانوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوران تعلیم انھیں کبھی بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی، شعراء ادباء اور صحافی احباب نے ان کی کافی ہمت افزائی کی ہے اور ان کے اساتذہ نے بھی انھیں کبھی یہ محسوس تک نہیں ہونے دیا کہ وہ ایک غیر مسلم طالبہ ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر انوپما پول کرناٹک کے اردو حلقے میں اپنا الگ مقام رکھتی ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details