محرام الحرام کےمدنظر عاشور خانوں سے متعلق رہنما خطوط پیش کرتے ہوئے یادگیر ضلع وقف آفیسر سید سلطان قادری نے میڈیا سے بات کی۔
انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نےعاشوخانوں میں علم رکھنے اور محرم الحرام کی دیگر تمام سرگرمیوں کو مختصر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
سید سلطان قادری نے کہا کہ ضلع میں علم تعزیہ کو گلی محلوں میں گشت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ صرف عاشور خانوں میں ہی علم تعزیہ بٹھانے کی اجازت ہے۔اس کے علاوہ علم اور پنجوں کو کسی کو چھونے کی ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔