اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: ویلفیئر پارٹی نے شعبہ خواتین کے لانچ کا اعلان کیا

ریاست کرناٹک کی ویلفیئر پارٹی کے دفتر میں آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پارٹی کے ذمہ داران نے پارٹی کے شعبہ خواتین کو 15 دسمبر کو لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ اسی روز صبح 10 بجے خواتین پر ہورہے مظالم کے خلاف ایک ریلی نکالی جائیگی جس میں شہر کے معروف شخصیات شرکت کرینگی۔

ویلفیئر پارٹی کرناٹک نے کیا شعبہ خواتین کے لانچ کا اعلان
ویلفیئر پارٹی کرناٹک نے کیا شعبہ خواتین کے لانچ کا اعلان

By

Published : Dec 14, 2019, 11:30 PM IST

آج ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر پارٹی کے ذمہ داران نے پارٹی کے شعبہ خواتین کو لانچ کرنے کے متعلق اعلان کیا۔

ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حبیب اللہ خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ملک کے دن بدن بگڑتے حالات ہمیں اس بات پر آمادہ کرتے ہیں کہ ملک کی جمہوریت کے دفاع کے سلسلے میں مرد ہی نہیں بلکہ خواتین کو بھی اپنا رول ادا کرنا۔

ویلفیئر پارٹی کرناٹک نے کیا شعبہ خواتین کے لانچ کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ خواتین ہمارے ملک کا آدھا حصہ ہیں انہیں بھی ہر اعتبار سے برابر حقوق ملنے چاہیے اور ساتھ ہی ان کو سیاسی اعتبار سے بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

پارٹی کی بنگلور کی لیڈر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برسر اقتدار بی جے پی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

خواتین کہ جنسی ہراسانی، عصمت دری اور قتل جیسے واقعات نے تو ملک کی شبیہہ کو داغدار کر دیا ہے۔ ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ خواتین کے تحفظ کے متعلق ایک سنجیدہ کوشش کریں۔

پارٹی کے ریاستی لیڈر ملک جے نے بتایا کہ شعبہ خواتین کی شروعات کے سلسلے میں پارٹی کے ذیر اہتمام 15 دسمبر 2019 کو دارالسلام بلڈنگ میں "وقار نسواں کانفرنس" منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ویلفیئر پارٹی ویمینز ونگ کی ریاستی شاخ کا افتتاح بھی عمل میں آئیگا.

کانفرنس کی تفصیلات دیتے ہوئے ملک نے بتایا کہ بتاریخ 15 دسمبر ہی کو صبح 10 بجے خواتین پر ہورہے مظالم کے خلاف انڈین ایکسپریس سرکل دارالسلام بلڈنگ تک ایک ریلی نکالی جائیگی جس میں شہر کے معروف شخصیات شرکت کرینگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details