اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election کرناٹک میں انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل - کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023

کرناٹک میں گزشتہ روز انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے وہیں اب سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ڈور ٹو ڈور مہم شروع ہوگئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 9, 2023, 10:30 AM IST

بیدر: کرناٹک میں انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس اور جنتا دل سیکولر کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے ۔ کرناٹک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی 18 عوامی میٹنگوں کے ساتھ بی جے پی کے لیے اقتدار برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔ امت شاہ، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، شیوراج سنگھ چوہان، پرمود ساونت کے ساتھ ساتھ نرملا سیتارامن، ایس جے شنکر، اسمرتی ایرانی ، نتن گڈکری نے پورے ریاست میں بی جے پی امیدواروں کے لیے مہم چلائی۔ کانگریس نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی مہم میں اپنی تمام تر کوششیں کرتے ہوئے ریاستی قائدین سمیت کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا، ڈی کے شیو کمار، قومی کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس قائد راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کانگریس پارٹی کے لیے مہم چلائی۔ وہیں بات کریں مقامی علاقائی پارٹی جنتادل سیکولر پارٹی کی مہم کی تو سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا، سابق وزیراعلی کمار سوامی، ریاستی صدر سی ایم ابراہیم کے علاوہ پارٹی کے دیگر ریاستی قائدین نے مہم چلائی۔

اگر بات بیدر ضلع کی کریں تو یہاں پر بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر, امیت شاہ، سابقہ وزیر اعلی یدویر اپا ، گوشہ محل حیدرآباد کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ ، بی جے پی امیدواروں کے لیے ضلع بیدر کے مختلف تعلقہ جات میں انتخابی مہم چلائی ۔کانگریس پارٹی کی جانب سے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا ، ڈی کے شیو کمار کانگریس صدر ملکارجن کھرنے ، کانگریس قائد راہل گاندھی ،پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ، کرناٹک اسمبلی انتخابات میڈیا انچارج پروفیسر گورو ،پارٹی کے لیے مہم چلائی۔ عام آدمی پارٹی کے لیے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بیدر جنوب سے عام ادمی پارٹی کے امیدوار کے لیے مہم چلائی ۔عام ادمی پارٹی بھگونت مان سی ایم پنجاب ، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ، کو بیدر ضلع میں سیکورٹی کے چلتے انتخابی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں ملی، اس بار 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے بیدر ضلع کے 6 اسمبلی حلقوں کے لیے63 امیدوار میدان میں ہیں۔ یاد رہے کہ ریاست کرناٹک کے 224 حلقوں میں 10 مئی کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ امیدواروں کی سیاسی قسمت کا اعلان پولنگ کے 2 دن بعد 13 مئی کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Assembly Election کرناٹک میں انتخابی اشتہارات و نشریات پر اڑتالیس گھنٹے قبل پابندی

ABOUT THE AUTHOR

...view details