ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے 39 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ایک موت واقع ہوئی ہے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
یادگیر میں کورونا سے ایک اور موت - متاثرین کی تعداد
یادگیر میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرین کی تعداد 2425 ہو گئی ہیں۔
یادگیر میں کورونا سے ایک اور موت
ضلع یادگیر میں نئے معاملے درج ہونے کے ساتھ ہی کورونا کی کل تعداد 2425 ہو گئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں نو افراد ڈسچارج کئے گئے ہیں جس سے ڈسچارج ہونے والے لوگوں کی تعداد 1903 ہوگئی ہے ۔
ضلع کے نئے سرکاری اسپتال میں اب بھی 515 مریض زیرعلاج ہیں۔