اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں کورونا کے معاملات میں کمی - Decline in covid cases

کرناٹک میں گزشتہ روز کورونا کے 4,439 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

کرناٹک میں کورونا کے معاملات میں کمی
کرناٹک میں کورونا کے معاملات میں کمی

By

Published : Oct 26, 2020, 2:05 PM IST

گزشتہ روز کرناٹک میں 4،439 نئے کورونا وائرس کے کیسز اور 32 متاثرین کی اموات ہوئی ہیں جس سے ریاست میں انفیکشنز کی تعداد 8.02 لاکھ ہوگئی اور اموات کی تعداد 10،905 کو پہنچی۔

محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں بنگلورو اربن ضلع میں پچاس فیصد سے زیادہ انفیکشنز پائے گئے ہیں جن میں تازہ شمارے میں 2408 تازہ کیسز شامل ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر شہر بنگلور میں 3.25 لاکھ انفیکشن، 3،734 اموات، 2.7 لاکھ صحتیاب ہوکر خارج ہوئے اور 51،672 کیسز درج ہوئے ہیں.

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے بیشتر متاثرین میں شدید سانس کی بیماری یا انفلوئنزا کی بیماری رہی تھی ـ

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز 1،00،511 ٹیسٹس کئے گئے ہیں جن میں "آر ٹی پی سی آر" طریقے کے ذریعے 82،782 ٹیسٹس و دیگر طریقوں سے کیے جانے والے ٹیسٹس کو ملا کر کل تعداد 73،81 لاکھ رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details