کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب، مزدور و پچھڑے طبقات بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں، ان کی امداد کی غرض سے حکومت کرناٹک کی جانب سے بی پی ایل کارڈ رکھنے والے افراد کے لئے چند ہزار روپے گرانٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے آئمہ و مئذنین اور معلمین کو بھی 3 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا، جسے چند مہینوں قبل ہی دیا جانا چاہیے تھا، تاہم کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد اس رقم کو ریلیز کیا گیا اور اب اس معاوضے کو مستحق لوگوں تک پہنچانے کا کام ہورہا ہے۔
بنگلور: وقف بورڈ کی جانب سے آئمہ و مئذنین کے لئے کووڈ معاوضہ جاری اسی ضمن میں بات کرتے ہوئے کرناٹک وقف بورڈ کے سی ای او محمد یوسف نے بتایا کہ 'حکومت کی جناب سے ریاست میں تقریباً 10 ہزار رجسٹرڈ مساجد و تقریباً دو ہزار پانچ مدارس میں خدمت گزار آئمہ، مئذنین و معلمین میں سے بیشتر افراد کو 3 ہزار روپے کا کووڈ کمپنزیشن ان کے بینک اکاؤنٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلور: نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ کووڈ وبا اور لاک ڈاؤن سے متاثر مزدور طبقات کے لیے حکومت کرناٹک کی جانب سے 3 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جارہا ہے اور اسی ضمن میں مساجد و مدارس میں خدمت انجام دے رہے آئمہ، مئذنین و معلمین کو بھی اس سکیم کا فائدہ ہہونچایا جارہا ہے۔