شاہ آباد: کرناٹک اردو اکاڈمی اور سمستھ بہو بندا انعامدارین قدیم شاہ آباد کے اشتراک سے بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ کرناٹک سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے شعرا نے مشاعرے میں شرکت کی۔ کرناٹک اردو اکاڈمی کے سابق رکن سراج وجہی تیرانداز نے مشاعرے کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عبدالرشید مرچنٹ (صدربلاک، کانگریس کمیٹی شاہ آباد)، گلبرگہ ضلع جنتادل سیکولر کے نائب صدر عبداللہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقعے پر صدر مشاعرہ سراج وجہی نے کہا کہ ہم کرناٹک اردو اکاڈمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ کورونا کے بعد ادبی ثقافتی پروگراموں کی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع کی گئیں۔ یقینا اردو اکیڈمی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اردو ادب اور اردو زبان کی فروغ اور ترقی میں مختلف پروگرامز منعقد کرتے آ رہی ہے۔ یہ مشاعرہ بھی اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے شعرا، مہمان خصوصی، محکمہ پولیس اور معززین مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔