کرناٹک میں دو اضلاع کو چھوڑ کر پوری ریاست میں بیشترکورونا پابندیاں ہٹانے کے بعد پیر کے روز معمولات زندگی بحال ہو گئی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے کوڈاگو اور ہاسن اضلاع میں انفیکشن کی شرح بلند ترین سطح پر مستحکم ہے ، اس لئے یہاں ابھی بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کوڈاگو میں ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو پیر ، بدھ اور جمعہ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ دیگر دنوں میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا ۔