کرناٹک میں کورونا وائرس کے قہر کے دوران 25 جون سے دسویں کے امتحانات کا آغاز کردیا گیا ہےجو چار جولائی تک جاری رہیں گے ۔ امتحانات میں ریاست بھر سے تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ طلبأ و طالبات شرکت کررہے ہیں۔
ریاستی حکومت نے کورونا وبأ کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر و اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حالانکہ کرناٹک میں متعدد طلبأ و سرپرست تنظیموں کے علاوہ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی کورونا وبأ کے درمیان کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔