ہبلی، کرناٹک:کرناٹک کے ہبلی کے پرانے شہر میں تشدد کے بعد دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ یہ تشدد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی قابل اعتراض پوسٹ کے بعد سامنے آیا ہے اور اس سلسلے میں 40 افراد کو پولیس نے اب تک گرفتار کیا ہے۔ ہبلی دھارواڑ پولیس کمشنر لبو رام نے اتوار کو گرفتاری اور بارہ پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔ Violence in Old Hubli Town۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ کسی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی، جس پر دوسرے لوگوں نے اعتراض کیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔