اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: روشن بیگ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا - روشن بیگ

کرناٹک کے سابق وزیر روشن بیگ کو سی بی آئی عدالت نے 14 دن تک عدالتی تحیویل میں بھیج دیا جبکہ انہیں آج صبح سی بی آئی نے حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی تھی۔

Karnataka: Roshan Baig remanded in judicial custody for 14 days
کرناٹک: روشن بیگ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا

By

Published : Nov 22, 2020, 8:14 PM IST

سابق کانگریس رہنما روشن بیگ کو آئی ایم اے اسکام معاملہ میں سی بی آئی نے حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی اور سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے روشن بیگ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق بنگلور کے سنجے نگر میں واقع سی بی آئی آفس میں روشن بیگ کو رکھا گیا۔ سی بی آئی نے آئی ایم اے ملٹی کروڑ پونزی اسکیم اسکام معاملہ میں سابق وزیر روشن بیگ کو حراست میں لیکر گرفتار کیا گیا۔ سی بی آئی ٹیم نے سابق کانگریسی رہنما کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کی تھی۔

روشن بیگ پر الزام ہے کہ انہوں نے آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان سے 400 کروڑ روپئے حاصل کئے تھے۔

آئی ایم اے اسکام ریاست کرناٹک کا سب سے بڑا اسکام ہے جس کے ذریعہ تقریباً ایک لاکھ افراد سے 4000 کروڑ روپئے وصول کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا گیا۔ آئی ایم اے پونزی اسکیم کے سرغنہ منصور خان نے حلال سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو راغب کیا اور ان سے 4000 کروڑ روپئے سے زائد رقم بٹوری۔ انہوں نے سابق کانگریسی رہنما روشن بیگ پر 400 کروڑ روپئے وصول کرنے کا الزام عائد تھا۔

ایک سال قبل کانگریس حکومت نے اسکام کے روشنی میں آنے کے بعد اسپیشنل ٹاسک فورس تشکیل دیا تھا جبکہ منصور خان کو دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں بی جے پی حکومت نے اس معاملہ کو سی بی آئی کے حوالہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ روشن بیگ کو کانگریس نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام کے تحت 19 جون 2019 کو معطل کردیا تھا۔ روشن بیگ پر الزام تھا کہ انہوں نے کانگریسی رہنماؤں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ کانگریس سے معطلی کے بعد روشن بیگ نے بی جے پی میں شامل ہونے کی ہرممکن کوشش کی تاہم بی جے پی نے انہیں پارٹی میں شامل کرنے سے پرہیز کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details