درگاہ خواجہ بندہ نواز کے احاطے میں تقریباً 250 دکانیں ہیں اور اس بازار کی نگرانی کے لیے درگاہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کئے جاتے ہیں۔
کورونا وائرس کے سبب گزشتہ تین ماہ سے زائد وقت سے لاک ڈاؤن کے سبب بازار بند ہونے سے دکاندار اور تاجر پریشان ہیں۔

دکانداروں اور تاجروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے درگاہ ٹرسٹ نے ان کے بقایا کرائے کو معاف کر دیا ہے۔
خواجہ بازار کے تاجروں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہوئے حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر خسرو حسینی کے ذریعے 250 سے زائد تاجروں کا کرایہ معاف کرنے پر یہاں تاجروں نے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔