اردو

urdu

ETV Bharat / state

DK Shivakumar Birthday میں نے فیصلہ نہیں کیا کہ دہلی جانا ہے یا نہیں، ڈی کے شیوکمار - کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ ڈی کے شیوکمار کا آج یوم پیدائش ہے اور ان کے حامی ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ کے باہر انہیں مبارکباد دینے کے لیے جمع ہوئے۔ اسی دوران شیوکمار نے دہلی نہ جانے کی بات کہی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 15, 2023, 1:13 PM IST

بنگلور: کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے سربراہ ڈی کے شیوکمار کا آج 61واں یوم پیدائش ہے۔ انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دینے کے لیے کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے۔ کئی کانگریسی حامی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے مضبوط دعویدار ڈی کے شیوکمار کو مبارکباد دینے کے لیے کیک کے ساتھ گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔ لیکن جیسے ہی شیوکمار کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے لیے بنگلور کے شاگری لا ہوٹل جانے کے لیے نکلے، اسی دوران انہیں پارٹی کارکنان نے روک لیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔

اسی دوران صحافیوں نے جب کے پی سی سی کے سربراہ ڈی کے شیوکمار سے ان کے دہلی کے دورے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے کہ دہلی جانا ہے یا نہیں۔ جنوبی ریاست میں کانگریس کی شاندار جیت کے بعد اب عوام کی نظریں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر ہیں، جس کے دعویدار کے پی سی سی سربراہ ڈی کے شیوکمار اور سینئر لیڈر سدارامیا ہیں۔ کانگریس رہنما و آل انڈیا کانگریس کمیٹی کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کی رات دیر گئے کہا کہ پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے زیادہ وقت نہیں لیں گے اور وہ جلد ہی کرناٹک کے اگلے وزیر اعلی کے نام کا اعلان کریں گے۔

کرناٹک کے بنگلور میں نو منتخب کانگریس کے اراکین کی دیر رات میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سرجے والا نے نئے وزیر اعلی سے متعلق کہا کہ پارٹی کی قیادت فیصلہ کرے گی۔ میں اپنے فیصلے کو کھرگے صاحب کے فیصلے سے نہیں بدل سکتا۔ وہ ہمارے سینئر ہیں۔ وہ کرناٹک کے بھومی پُتر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ سدارمیا یا ڈی کے شیوکمار کے یوم پیدائش پر ان کے لیے کوئی تحفے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اس سوال کے جواب میں سرجے والا نے کہا کہ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے طور پر ان مباحثوں میں حصہ دار نہیں ہوں، میں کانگریس کا ایک عام کارکن ہوں جو سبھی قانون سازوں کے ساتھ کھڑا تھا ہم ایک ساتھ بیٹھ کر کرناٹک کے مستقبل کے لیے منصوبہ بنارہے تھے جو ہمارے لیے زیادہ اہم ہےہم نے ڈی کے شیوکمار کا جنم دن بھی منایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka CM وزیراعلی کے نام کا فیصلہ کھرگے کریں گے، کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں قرارداد منظور

ABOUT THE AUTHOR

...view details