اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی کے شیو کمارپولیس حراست میں - bjp

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں کرناٹک کے ریاستی وزیر ڈی کے شیوکمار کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

کرناٹک سیاسی بحران

By

Published : Jul 10, 2019, 1:07 PM IST

Updated : Jul 10, 2019, 3:13 PM IST

انھیں ممبئی کے رینائسنس ہوٹل میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جہاں کانگریس جنتا دل ایس کے 10 باغی اراکین اسمبلی مقیم ہیں۔

کرناٹک سیاسی بحران

پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

مہاراشٹر کے سینیئر کانگریسی رہنما ملند دیوڑا نے ڈی کے شیوکمار سے بات کرکے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پارٹی کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

وہ ممبئی کے ہوٹل رینائسنس پہنچے ہیں جہاں وہ ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کریں گے، ہوٹل کے آس پاس دفعہ 144 نافذ ہے۔

دیوڑا نے کرناٹک کے باغی اراکین اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ' وہ بینگلورو واپس جائیں اور معاملے کو آئین کے مطابق حل کریں، بی جے پی ریاست میں اپنی طاقت کا غلط استعمال کررہی ہے'۔

کرناٹک کانگریس کمیٹی کے صدر دنیش گنڈراؤ کا کہنا ہے بی جے پی اگر تحریک عدم اعتماد نہیں لائے گی تو ہم تحریک اعتماد لائیں گے۔

وہیں استعفی دینے والے کرناٹک کے باغی اراکین اسمبلی آج سپریم کورٹ پہنچے جہاں انھوں نے اسپیکر پر مبینہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' اسپیکر اپنے آئینی فرائض میں غفلت برت رہے ہیں اور ہمارے استعفی کو قبول کرنے میں تاخیر کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل مکل روہتگی باغی اراکین اسمبلی کی جانب سے کیس کی پیروی کریں گے۔

باغی کانگریس رہنما بی بسوراج کا کہنا ہے کہ' ہم ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہتے ہیں ہم ان پر آج بھی یقین کرتے ہیں لیکن ابھی ہم ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو سمجھیں ہم ان سے کیوں نہیں ملنا چاہتے'۔

یاد رہے کہ ڈی کے شیوکمار باغی ارکان اسمبلی کو منانے نے کے لیے ممبئی پہنچے ہیں جہاں انہیں ہوٹل مالک نے کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

ممبئی کی پولیس نے شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے نام پر ہوٹل کے اطراف میں 9 سے 12 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

Last Updated : Jul 10, 2019, 3:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details