ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے نئے پولیس کمشنر کی آج بنگلور کی جامع مسجد میں پہلی بار آمد کے بعد انہوں نے کہا کہ 'امن کا قیام تمام فرقوں کی متحدہ کوششوں سے ہی ممکن ہے، حالانکہ شہر گلستان ایک پر امن شہر ہے لیکن حالات حاضرہ میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جو ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی جانب اشارہ دیتے ہیں۔'
شہر میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بنگلور کے نئے کمشنر بھاسکر راؤ نے جامعہ مسجد تشریف لائے اور مسجد کے انتظامیہ اور امام سے بات چیت کی۔
اس موقع پر پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے مسجد کے ذمہ داران سے ملاقات کے بعد نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ انہیں ایک تاریخی مسجد میں بلایا گیا۔
بھاسکر راؤ نے کہا کہ ان کے یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ عوام میں اور خاص طور پر مسلمانوں میں اعتماد بحال کرنا چاہتے تھے۔